ہفتہ, اکتوبر ۱۷, ۲۰۲۶ – ۹:۵۲ شام
 

کراچی میں مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق نیو کراچی کے سیکٹر 11 جے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، […]

راولپنڈی: مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی کی لاش گھر کے قریب سے برآمد

راولپنڈی کے علاقے خیابان سر سید، ڈھوک نجو میں 15 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی گزشتہ رات گھر سے لاپتہ ہوئی تھی۔ اہلخانہ کی جانب سے اس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ پیرودھائی میں درج کرایا گیا تھا۔ ایف آئی آر […]

کراچی : زخمی ڈاکو فرار کی کوشش میں پولیس فائرنگ سے ہلاک

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب پولیس مقابلے کے دوران زخمی ڈاکو فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے مارا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کو گزشتہ روز شہریوں نے ڈکیتی کے دوران پکڑا تھا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس نے پولیس اہلکار کا پستول چھین […]

اسلام آباد: جی ٹین میں غیر ملکی شہری یرغمال، ڈاکو 80 لاکھ روپے لے اڑے

اسلام آباد: سیکٹر جی ٹین میں 5 ڈاکوؤں نے ایک غیر ملکی شہری کے گھر ڈکیتی کرتے ہوئے اسے یرغمال بنا لیا اور 80 لاکھ روپے نقدی سمیت قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واردات کے دوران 5 ملزمان میں سے ایک پولیس کی وردی میں ملبوس تھا۔ ملزمان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے […]

اسلام آباد میں کمسن بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

اسلام آباد کے علاقے شمس ٹاؤن جھنگی سیداں میں 3 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچی 22 ستمبر کو گلی میں کھیل رہی تھی، تاہم کھیلنے کے بعد […]

برطانیہ میں لڑکیوں سے زیادتی، سابق افغان فوجی کو 14 سال قید

لندن: برطانیہ میں دو لڑکیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ورغلانے، اپنے فلیٹ میں بلا کر شراب پلانے اور مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 29 سالہ افغان مہاجر سلطان بکاتش کو 14 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلطان بکاتش پر الزام تھا کہ اس نے […]