کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق نیو کراچی کے سیکٹر 11 جے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب ڈیفنس فیز 6 میں بھی پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس میں گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے چاروں گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔





