اسلام آباد: سیکٹر جی ٹین میں 5 ڈاکوؤں نے ایک غیر ملکی شہری کے گھر ڈکیتی کرتے ہوئے اسے یرغمال بنا لیا اور 80 لاکھ روپے نقدی سمیت قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واردات کے دوران 5 ملزمان میں سے ایک پولیس کی وردی میں ملبوس تھا۔ ملزمان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک گھر میں موجود رہے اور اس دوران گھر کی تلاشی لیتے رہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈاکوؤں نے غیر ملکی شہری کے ساتھ گھر میں موجود سیکیورٹی گارڈ، باورچی اور ٹرانسلیٹر کو بھی یرغمال بنائے رکھا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے گھر کی تلاشی کے دوران 80 لاکھ روپے اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹیں اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور ڈکیتی کی تحقیقات جاری ہیں۔





