ہفتہ, اکتوبر ۱۷, ۲۰۲۶ – ۱۲:۳۶ شام
 

52 سال کی عمر میں جمائما نے پھر شادی کرلی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لندن: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی ہے۔ 52 سالہ جمائما نے 62 سالہ آئرش آسٹریلین فنانسر کیمرون او ریلی سے شادی کی ہے۔

جمائما نے خود انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، آپ سب کا شکریہ جنہوں نے اس دن کو ہمارے لیے اتنا خاص بنایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں جمائما سفید گاؤن میں نظر آ رہی ہیں، جبکہ ان کے بیٹے سلیمان اور قاسم انہیں ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

کیمرون او ریلی سابق میڈیا ٹائیکون سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔

جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 سے 2004 تک رہی تھی۔ طلاق کے باوجود جمائما عمران خان کی رہائی کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں