جمعہ, اکتوبر ۲۳, ۲۰۲۶ – ۶:۳۰ صبح
 

خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر مریم نواز برہم، پولیس افسران کو سخت وارننگ

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے چار ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حالات میں بہتری نہ آئی تو متعلقہ پولیس […]

شاہ چارلس نے اہلِ عمان کے اخلاق کی تعریف میں حدیثِ نبوی ﷺ سنا دی

برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم نے ونڈسر کیسل میں سلطانِ عمان ہیثم بن طارق کے اعزاز میں منعقدہ سرکاری ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے اہلِ عمان کی تعریف میں صحیح مسلم کی ایک حدیث عربی زبان میں بیان کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس […]

پی آئی اے کے عملے کا نیا روپ، یونیفارم کی تیاری حسن شہریار یاسین کے سپرد

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عملے کے نئے یونیفارم تیار کرنے کے لیے معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کا انتخاب کرلیا ہے۔ نئے یونیفارمز 31 اکتوبر کو لندن سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کے نئے بوئنگ 787 طیارے کی پہلی پرواز کے موقع پر متعارف کرائے […]

ملتان کا مقتل اور یتیم وسیم عباس کا بہتا لہو

تحریر: ایم اے تبسم فاتحِ خیبر، خلیفہءراشد حضرت علیؓ کا وہ مشہور اور سنہرا قول ہم سب کے لیے زندگی کی ایک سچی اور کھری حقیقت ہے کہ”کوئی بھی معاشرہ کفر کے نظام کے ساتھ تو چل سکتا ہے اور قائم رہ سکتا ہے، لیکن ظلم کے نظام کے ساتھ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا […]

چائے پینے کے شوقین خبردار! دل کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف

چائے کا کپ اور ساتھ دوستوں یا گھر والوں کی محفل، بہت سے لوگوں کے لیے دن کا خوشگوار حصہ ہوتے ہیں۔ پاکستان میں چائے محض ایک مشروب نہیں بلکہ روزمرہ زندگی کا اہم حصہ ہے۔ بہت سے افراد صبح کا آغاز چائے سے کرتے ہیں، جبکہ دن بھر کی تھکن کے بعد بھی اسی […]

معروف موسیقار وقار علی میں اسٹیج فور پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

پاکستان کے معروف موسیقار وقار علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اسٹیج فور پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں، دوستوں اور خیر خواہوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ وقار علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ان کے اور […]

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے بعد اہم بیٹھک، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ حکام شریک

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پشاور میں وفاقی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور وفاقی و صوبائی حکام شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ اور امیر مقام کے […]

ایران پر دوبارہ حملوں کا منصوبہ تیار، امریکا اور اسرائیل کی فوجی سرگرمیاں تیز

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی افواج نے امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر ممکنہ نئے حملوں کے منصوبے تیار کیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے ممکنہ اہداف میں ایران کا توانائی کا بنیادی ڈھانچہ، جوہری تنصیبات، میزائل اور ڈرونز کے ذخائر […]

سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق اہم فیصلہ، سپریم کورٹ نے قواعد بحال کر دیے

سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیڈرل سروس ٹریبیونل کا 17 اکتوبر 2022 کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال کر دیے ہیں۔ عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ سروس ٹریبیونل کو پالیسی معاملات، سروس اسٹرکچر اور بھرتی کے قواعد منسوخ کرنے کا قانونی اختیار حاصل نہیں […]

سعودی آئل فیلڈ پر ڈرون حملہ، 2 غیر ملکی شہری ہلاک، پاکستانی اور بھارتی زخمی

سعودی عرب میں آرامکو کی شیبہ آئل فیلڈ کی تنصیب کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کے دوران فلپائن اور نیپال سے تعلق رکھنے والے 2 شہری ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق سعودی فضائی دفاعی نظام نے آئل فیلڈ کی تنصیب […]