بدھ, اکتوبر ۲۱, ۲۰۲۶ – ۲:۵۸ شام
 

کراچی ایئرپورٹ پر ویکسینیشن فیس کا معاملہ، بارڈر ہیلتھ سروس کے 2 افسران گرفتار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ایف آئی اے اسلام آباد کی ٹیم نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بارڈر ہیلتھ سروس کے 2 افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افسران پر الزام ہے کہ وہ ہر مسافر سے ویکسینیشن کے نام پر ساڑھے 4 ہزار روپے وصول کر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کروڑوں روپے مالیت کی ویکسین کی خریداری کے معاملے کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر بین الاقوامی مسافروں کے لیے قائم ویکسینیشن کاؤنٹر بھی بند کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروس نے کراچی ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں قائم ویکسینیشن کاؤنٹر اچانک بند کر دیا۔

بارڈر ہیلتھ سروس وفاقی وزارتِ صحت کے ماتحت ادارہ ہے۔ خبر کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مسافروں کے لیے ویکسینیشن کی کوئی شرط عائد نہیں کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

tayab

سزائے موت اور سفارتی سوالات

تحریر: ڈاکٹر محمد طیب خان سنگھانوی کسی ریاست کی قانونی بالادستی کا حقیقی امتحان محض جرم کی سزا دینے میں نہیں، بلکہ اس امر کو

تازہ ترین خبریں

tayab

سزائے موت اور سفارتی سوالات

تحریر: ڈاکٹر محمد طیب خان سنگھانوی کسی ریاست کی قانونی بالادستی کا حقیقی امتحان محض جرم کی سزا دینے میں نہیں، بلکہ اس امر کو