بدھ, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۶ – ۱۲:۴۵ صبح
 

پشاور میں دوسرے روز بھی آمد و رفت محدود، تعلیمی اداروں میں چھٹی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد پشاور میں دوسرے روز بھی مختلف راستے بند ہیں، جبکہ شہر کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

شہر کی مختلف سڑکوں پر کنٹینرز رکھ کر آمد و رفت محدود کر دی گئی ہے۔ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس بھی مسلسل دوسرے روز معطل ہے، جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پشاور کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہے، تاہم سرکاری دفاتر کھلے ہیں۔ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کا رش بھی معمول سے کم ہے۔

ایمرجنسی اور گورنر راج کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کی منظوری دی تھی۔

جاری اعلامیے کے مطابق صوبے میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کا نفاذ کیا گیا ہے، جن کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا گیا ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دستخط کیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

9 اکتوبر، ڈاک کا عالمی دن

تحریر: ضیاء الحق سرحدی (ستارہ امتیاز) پشاور پاکستان پوسٹ نے 9 اکتوبر کو یونیورسل پوسٹل یونین کی 152ویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک کا عالمی

تازہ ترین خبریں

9 اکتوبر، ڈاک کا عالمی دن

تحریر: ضیاء الحق سرحدی (ستارہ امتیاز) پشاور پاکستان پوسٹ نے 9 اکتوبر کو یونیورسل پوسٹل یونین کی 152ویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک کا عالمی