ڈی جی خان میں بورڈ آفس کے قریب ایک گھر میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بڑے بھائی اور گھر میں آنے والی ایک مہمان لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ ملاقات کے لیے گھر آئی تھی، جبکہ مقتول لڑکی کو ملزم کا چھوٹا بھائی پسند کرتا تھا۔
واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔





