ہفتہ, اکتوبر ۱۰, ۲۰۲۶ – ۱:۰۷ شام
 

شمالی وزیرستان اور مستونگ میں آپریشن، 18 دہشتگرد ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 13 اور فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی، جس کے دوران 13 خوارج ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی کے بعد کارروائی کی۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقوں سیاپشت اور کلی گشتری میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور مقامی سہولتکاروں کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

amir jan

ہر وقت گرم توے پر بیٹھنا

تحریر: امیرجان حقانی میں آپ سب سے مخاطب ہوں، غرض سب انسانوں سے۔۔۔ ایک بات بتاؤ! کیا ہر وقت گرم توے پر بیٹھنا ضروری ہے؟

تازہ ترین خبریں

amir jan

ہر وقت گرم توے پر بیٹھنا

تحریر: امیرجان حقانی میں آپ سب سے مخاطب ہوں، غرض سب انسانوں سے۔۔۔ ایک بات بتاؤ! کیا ہر وقت گرم توے پر بیٹھنا ضروری ہے؟