ہفتہ, اکتوبر ۱۷, ۲۰۲۶ – ۸:۵۵ صبح
 

کے پی میں ایمرجنسی کا مقصد سیاسی نہیں، دہشت گردی کا خاتمہ ہے، وفاقی وزراء

وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد نہیں، اگر وفاقی حکومت ایسا کرنا چاہتی تو یہ اقدام پہلے بھی اٹھایا جا سکتا تھا۔ ان کے مطابق ایمرجنسی کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات اور قومی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہے۔ غیر […]

افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی ضروری ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے پاکستان کے سرکاری دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی امن و […]

شمالی وزیرستان اور مستونگ میں آپریشن، 18 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 13 اور فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی، جس کے دوران 13 خوارج ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے […]

فکری دہشتگردی کے خلاف علما اور حکومتیں فوری اقدامات کریں، طاہر اشرفی

پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فکری دہشتگردی عملی دہشتگردی سے زیادہ خطرناک ہے، اس کے تدارک کے لیے علما، مشائخ، جامعات، مدارس، مذہبی تنظیموں اور حکومتوں کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ مدینہ منورہ میں جامعہ اسلامیہ کی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر محمود […]

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 33 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں 21 ستمبر سے اب تک 33 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 ستمبر کو آپریشن ’شعبان‘ کے تسلسل میں سیکیورٹی فورسز […]