پیر, اکتوبر ۱۹, ۲۰۲۶ – ۳:۳۹ شام
 

خوشاب میں تہرے قتل کیس کا فیصلہ، دو مجرموں کو تین، تین بار سزائے موت

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خوشاب: سیشن کورٹ نے تہرے قتل کے مقدمے میں دو مجرموں کو تین، تین بار سزائے موت دینے کا حکم دے دیا، جبکہ دونوں پر مجموعی طور پر 60 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مجرموں کو تین افراد کے قتل کے الزام میں سزائے موت کا حکم دیا۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر تین ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 2022 میں پیش آیا تھا، جب ایک وین پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک لڑکی زخمی ہوگئی تھی۔ واقعے کے بعد درج مقدمے میں متعدد افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ایک ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوچکا ہے، جبکہ عدالت نے باقی ملزمان کے خلاف دستیاب شواہد کی بنیاد پر فیصلہ سنایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

tayab

فرانس: معاشی ناہمواری کا بحران

تحریر: ڈاکٹر محمد طیب خان سنگھانوی کسی معاشرے کے اضطراب کو سمجھنے کے لیے ہمیشہ اس کے ایوانوں، پارلیمانوں اور اقتصادی اشاریوں کا مطالعہ کافی

تازہ ترین خبریں

tayab

فرانس: معاشی ناہمواری کا بحران

تحریر: ڈاکٹر محمد طیب خان سنگھانوی کسی معاشرے کے اضطراب کو سمجھنے کے لیے ہمیشہ اس کے ایوانوں، پارلیمانوں اور اقتصادی اشاریوں کا مطالعہ کافی