منگل, اکتوبر ۲۰, ۲۰۲۶ – ۱۱:۱۹ شام
 

فلسطینیوں کی زیتون کی فصل کی کوریج مہنگی پڑ گئی، امریکی صحافی پر تشدد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

مقبوضہ مغربی کنارا: اسرائیلی پولیس نے امریکی فوٹو جرنلسٹ اور یورپی سفارت کاروں پر حملوں کے الزام میں 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم حکام نے تاحال ان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کو نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں نے ایک امریکی فوٹو جرنلسٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا، جو فلسطینیوں کی زیتون کی فصل کی کٹائی کے عمل کی کوریج کر رہی تھیں۔

اس واقعے کے ایک روز بعد، ہفتے کو اسرائیلی آبادکاروں نے ایک الگ حملے میں یورپی سفارت کاروں اور فرانس کے ایک میئر کو نشانہ بنایا۔

بیلجیئم کے وزیر خارجہ کے مطابق متاثرین میں فلسطینیوں کے لیے تعینات بیلجیئم کے قونصل جنرل، فرانس اور پولینڈ کے سفارت کاروں کے علاوہ مسیحی مذہبی نمائندے بھی شامل تھے۔ حملے کے دوران ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے 8 مشتبہ افراد کی گرفتاری کا دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں، صحافیوں اور غیر ملکی نمائندوں کے خلاف پیش آنے والے واقعات پر توجہ مرکوز ہے۔ تاہم گرفتار افراد کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں