حیدرآباد میں دوست کو مبینہ طور پر قتل کرکے لاش اپنے گھر میں دفن کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا تھا، جس کے بعد عاشق سولنگی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق گھر میں دفن لاش کی قبرکشائی کی جائے گی، جس کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا جائے گا تاکہ موت کی اصل وجہ سامنے آسکے۔





