ہفتہ, اکتوبر ۱۷, ۲۰۲۶ – ۹:۲۱ صبح
 

این 25 پر دہشتگردوں کی کارروائی ناکام، 5 دہشتگرد ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

قلات: سیکیورٹی فورسز نے قلات کے قریب قومی شاہراہ این 25 پر دہشتگردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ ان کے قبضے سے 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی، جہاں سے 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے این 25 پر چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں بھی برآمد کی گئیں، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب خاران میں دہشتگردوں نے ایک مسافر گاڑی کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 مزدور زخمی ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں