کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب پولیس مقابلے کے دوران زخمی ڈاکو فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے مارا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کو گزشتہ روز شہریوں نے ڈکیتی کے دوران پکڑا تھا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس نے پولیس اہلکار کا پستول چھین کر فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ میں ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو متعدد ڈکیتی کی وارداتوں اور دورانِ ڈکیتی قتل کے واقعات میں ملوث تھا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک دکاندار جاں بحق جبکہ دکان کا ملازم زخمی ہوا تھا۔





