جمعرات, اکتوبر ۲۲, ۲۰۲۶ – ۱۲:۲۸ صبح
 

خضدار حادثے نے 4 گھرانوں کو سوگوار کردیا، باپ بیٹا بھی جاں بحق

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

بلوچستان کے ضلع خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کوچ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں کوچ اور کار آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق باغبانہ سے تھا، جن میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں