بلوچستان کے ضلع خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کوچ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں کوچ اور کار آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق باغبانہ سے تھا، جن میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔
حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔





