ہفتہ, اکتوبر ۱۷, ۲۰۲۶ – ۶:۲۷ شام
 

ٹریکنگ سسٹم بند کرکے گزرنے کی کوشش، آبنائے ہرمز میں ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والا ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز پر 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل موجود تھا۔ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا […]

عراقچی کا امریکی نقصانات پر طنز، سب لوگوں کو ہمیشہ بے وقوف نہیں بنا سکتے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران 81 فوجی طیاروں کے تباہ یا نقصان پہنچنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق کانگریشنل ریسرچ سروس کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے رواں سال مئی میں ایرانی […]

ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کے منصوبے ترک کر رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے اپنے تمام منصوبے ترک کر رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق صورتحال پر بات کی اور کہا کہ انہیں اس معاملے میں ایک فیصلہ کرنا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا […]

پاسداران کا دعویٰ، خلیج فارس میں اب ایک بھی امریکی جنگی جہاز موجود نہیں

پاسداران انقلاب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز کے داخلی حصے اور خلیج فارس سے 500 کلومیٹر پیچھے چلے گئے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ سے قبل خلیج فارس میں 30 سے 40 امریکی جنگی […]

آبنائے ہرمز کھولنے میں امریکا ناکام رہا: جنرل حسین محبی

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول اب بھی ایران کی بحری افواج کے پاس ہے۔ ایک بیان میں جنرل حسین محبی نے کہا کہ دنیا کی بڑی بحری فورس رکھنے کے باوجود امریکا آبنائے ہرمز کو چند گھنٹوں کے لیے بھی کھلا رکھنے […]

چین کا ٹرمپ سے امریکا، ایران کی اسلام آباد مفاہمت بحال کرنے کا مطالبہ

چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کے دوران امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں طے پانے والے مفاہمت کے یادداشت (MOU) کی جانب واپس آئیں۔ چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران ایک جامع معاہدے تک پہنچیں گے، جس […]

دشتِ میرانی میں انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام، 58 افغان گرفتار

بلوچستان کے علاقے دشتِ میرانی میں سیکیورٹی فورسز نے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 58 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان باشندے پاکستان کے راستے ایران اور پھر یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ […]

ایران: آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرائے جانے کا دعویٰ

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ڈرون کو چند گھنٹے قبل ایک نئے اور جدید فضائی دفاعی نظام کی مدد سے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔ خبر ایجنسی نے مبینہ طور پر تباہ کیے گئے امریکی ڈرون کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ اس سے قبل ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر نے […]

امریکی پابندیوں اور معاشی بحران نے ایران میں مریضوں کی مشکلات بڑھا دیں

امریکی پابندیوں، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور جنگ سے ہونے والے نقصانات نے ایران میں ادویات کی قلت کا بحران مزید سنگین کر دیا ہے، جس کے باعث بعض مریض ادویات کی خوراک کم کرنے، علاج میں تاخیر کرنے یا نسبتاً سستی مگر کم مؤثر ادویات استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق […]

ایران : جان فدا مہم، 3 لاکھ 13 ہزار رضاکار میدان میں

تہران: ایران نے دشمن عناصر سے ملک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے 3 لاکھ 13 ہزار رضاکار متحرک کردیے۔ تہران میں امام حسین اسکوائر سے انقلاب اسکوائر تک بڑا جلوس نکالا گیا، جس میں ’’جان فدا‘‘ مہم کی جنگی بٹالینز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ منتظمین کے […]