اتوار, اکتوبر ۱۸, ۲۰۲۶ – ۳:۴۱ شام
 

پاسداران کا دعویٰ، خلیج فارس میں اب ایک بھی امریکی جنگی جہاز موجود نہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پاسداران انقلاب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز کے داخلی حصے اور خلیج فارس سے 500 کلومیٹر پیچھے چلے گئے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ سے قبل خلیج فارس میں 30 سے 40 امریکی جنگی جہاز موجود تھے، تاہم اب اس علاقے میں ایک بھی امریکی جنگی جہاز موجود نہیں۔

جنرل حسین محبی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ خلیج فارس میں فعال امریکی پانچویں بحری بیڑے کی کوئی چھوٹی کشتی بھی اس وقت خلیج فارس میں موجود نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی دھمکیاں یقینی شکست کو فتح ظاہر کرنے کی کوشش ہیں۔

یو ایس ایس ابراہام لنکن اور جیرالڈ فورڈ سمیت دیگر امریکی بحری جہازوں کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج طویل جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

انہوں نے امریکا کو خبردار بھی کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں