ایس ای سی پی کا غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے نیا یونٹ قائم

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کی نگرانی اور سرمایہ کاروں کو فراڈ سے بچانے کے لیے کارپوریٹ انٹیلی جنس یونٹ قائم کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیا یونٹ مشکوک مالیاتی سرگرمیوں پر نظر رکھے […]
پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت روکنے کی کوشش کی گئی، فیصل قریشی

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی ڈراموں پر پابندی عائد کرنے کی کوشش پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت اور ان کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آنے کا خوف ظاہر ہوتا ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے […]
سگریٹ نوشی سے نجات میں ورزش مددگار، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

اگر آپ سگریٹ نوشی چھوڑنا چاہتے ہیں لیکن اس عادت سے چھٹکارا پانا مشکل محسوس ہوتا ہے تو ورزش کو اپنے معمول کا حصہ بنانا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق ورزش سے سگریٹ چھوڑنے کی کوشش میں کامیابی اور اس عادت سے دور رہنے کے امکانات […]
نیٹ فلکس نے اسپین میں ورلڈ کپ کی نشریات کے حقوق حاصل کرلیے

واشنگٹن: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے 2030 کے فٹبال ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق حاصل کرلیے ہیں۔ معاہدے کے تحت مراکش اور پرتگال کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے میچز اسپین میں نیٹ فلکس پر دکھائے جائیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ نیٹ فلکس نے مینز فٹبال […]
پنجاب میں قیدیوں کی تعلیم کے لیے نئی ترمیم، 30 دن کی سزا معافی منظور

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جیل اصلاحات ایجنڈے کے تحت ناخواندہ سزا یافتہ قیدیوں کو بنیادی تعلیم حاصل کرنے پر 30 دن کی خصوصی سزا معافی دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان پریزنز رولز 1978 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق ناخواندہ […]
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق، قومی اسمبلی سے قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کرتے ہوئے قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی۔ قرارداد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایوان میں پیش کی، جس کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید نعرے بازی کی۔ قرارداد کی منظوری سے قبل ایوان میں اس پر […]
خیبر پختونخوا میں پہلے امن، پھر ترقی کا سفر شروع ہوگا، ثمر ہارون بلور

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا کی مشیرِ اطلاعات ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ صوبے کی نئی قیادت کی پالیسیوں اور اقدامات کے نتیجے میں پہلے مکمل امن قائم کیا جائے گا، جس کے بعد ترقی کا سفر شروع ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی فورسز […]
پاکستان میں 15 لاکھ بچے آن لائن جنسی استحصال کا شکار، اقوام متحدہ کی رپورٹ

پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے تقریباً 15 لاکھ بچوں کو ایک سال کے دوران آن لائن جنسی استحصال یا بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔ اقوام متحدہ نے بھی مصنوعی ذہانت اور عالمی بحرانوں کے باعث بچوں کو لاحق خطرات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی بچوں […]
بھارت میں میلے پر جانے والوں کی کشتی حادثے کا شکار، 13 بچے ہلاک

نئی دہلی: بھارت کی ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں منگل کی رات گنگا دریا میں کشتی الٹنے سے 13 بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ کئی افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ حادثے کے وقت کشتی میں تقریباً 15 سے 20 افراد سوار تھے، جو پڑوسی گاؤں میں ایک اجتماعی دعوت اور میلے میں […]
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد، عدالت کے اہم ریمارکس

وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں […]