پیر, اکتوبر ۱۹, ۲۰۲۶ – ۱۰:۲۷ شام
 

کشمیر کامسئلہ بات چیت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: اردوان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ کشمیر سمیت خطے کے تنازعات کو بات چیت اور سفارتی ذرائع کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ بین الاقوامی قوانین کو بنیادی اصول کے طور پر مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

ترک صدر نے غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور اسرائیل کے اقدامات پر تنقید کی۔ انہوں نے ان اقدامات کو نسل کشی پر مبنی ذہنیت اور ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔

رجب طیب اردوان نے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر عالمی سطح پر تسلیم کرنے اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے دنیا کے ممالک سے فوری اور عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ترک صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی بنیادی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے نظام میں وسیع اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے ویٹو کے حق کی وجہ سے دنیا کے تنازعات کے حل کا عمل متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

رجب طیب اردوان نے یوکرین جنگ کے سفارتی حل، لبنان، سوڈان اور ایران کی سکیورٹی صورتحال سمیت دنیا کو درپیش دیگر اہم مسائل پر بھی اظہارِ خیال کیا۔

آخر میں ترک صدر نے عالمی اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے نظام میں بھی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نظام شفاف، کھلے اور مساوی اصولوں کی بنیاد پر تشکیل دیا جانا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں