جمعرات, اکتوبر ۲۲, ۲۰۲۶ – ۶:۲۶ صبح
 

پاکستان کا گولڈ میڈل کا خواب ادھورا، بھارت نے فائنل جیت لیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

جاپان کے شہر نیشین میں ایشین گیمز کے مردوں کے کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 96 رنز بنائے، تاہم ان کی بہترین اننگز بھی پاکستان کو فتح نہ دلا سکی۔ صائم ایوب نے 29 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر 61 رنز بنائے، جبکہ تلک ورما نے 22 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ شیوم دوبے نے 15 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ویبھاو سوریاونشی 15، سنجو سیمسن 2، ابھیشیک شرما 61، ایشان کشن 20، شریاس آئر 21 اور شیوم دوبے 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے احمد دانیال نے 2، عرفات منہاس نے 2 جبکہ صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں