جمعرات, اکتوبر ۲۲, ۲۰۲۶ – ۴:۳۸ صبح
 

نیتن یاہو کا امارات کا اچانک دورہ، اہم ملاقات کی خبر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے متحدہ عرب امارات کے اچانک دورے اور ابو ظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے اتوار کو ابو ظبی کا دورہ کیا، جہاں ان کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی۔ تاہم اس دورے اور ملاقات سے متعلق تفصیلات تاحال محدود ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے نیتن یاہو کے دورے اور اماراتی صدر سے ملاقات کے حوالے سے فوری طور پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔

نیتن یاہو کا مبینہ دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال مسلسل اہمیت اختیار کیے ہوئے ہے۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 2020 میں ابراہم معاہدوں کے تحت سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ نیتن یاہو اور اماراتی صدر کے درمیان غیر اعلانیہ ملاقات کی خبر سامنے آئی ہو۔ رواں برس مئی میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے نیتن یاہو کے متحدہ عرب امارات کے دورے اور شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

تاہم مئی میں سامنے آنے والے اس دعوے کی متحدہ عرب امارات نے تردید کی تھی۔ اس کے بعد دونوں جانب سے ملاقاتوں اور باہمی رابطوں کے حوالے سے مختلف اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں