امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ 2009 میں فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ندال ملک حسن کو سزائے موت دینے کا عمل براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
امریکی وزیر دفاع نے بدھ کو اس حوالے سے کہا تھا کہ حکام اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ لوگ اس عمل کو دیکھ سکیں اور اسے عوامی سطح پر انجام دیا جائے۔
ندال ملک حسن کو 2009 میں امریکی فوجی اڈے فورٹ ہڈ میں فائرنگ کے واقعے میں 13 افراد کو ہلاک اور 32 کو زخمی کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد حسن کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور انہیں سزائے موت سنائی گئی۔ پینٹاگون کے حالیہ بیان میں سزا پر عمل درآمد کو براہِ راست نشر کرنے کی بات کی گئی ہے۔





