فصیحہ خان،سینئر ایڈیٹر نیوز،سینئر پروڈیوسر /ڈائریکٹر
ولنیئس: یورپی ملک لیتھوانیا کے وزیراعظم گِنٹاؤتاس پالوکس کرپشن کےالزام پر مستعفی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدرلیتھوانیا نے وزیراعظم گِنٹاؤتاس پالوکس کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
صدرلیتھوانیا کا بتانا ہے کہ گِنٹاؤتاس پالوکس نے صبح مجھے فون کرکے اپنے استعفے کی اطلاع دی۔
خبرایجنسی کے مطابق لیتھوانیا کے وزیراعظم کے خلاف ان کی کمپنیوں سے منسلک ممکنہ مالی جرائم پر تحقیقات جاری ہیں





