بدھ, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۶ – ۱۲:۴۵ صبح
 

لاہور: پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی، ہزاروں گڈے اور غیر قانونی ڈور برآمد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ساندہ پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 بڑے ڈیلروں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے ہزاروں گڈے اور غیر قانونی ڈور کی درجنوں چرخیاں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو ایم اے او کالج کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر مختلف سائز کے 2250 گڈے اور غیر قانونی ڈور کی 31 چرخیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پتنگیں اور ڈور پلاسٹک کے توڑوں، کپڑے کی چادروں اور گتے کے ڈبوں میں چھپا رکھی تھیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی اور عمر فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن سدرہ خان نے کہا ہے کہ پتنگ بازی کی اجازت حکومتی احکامات کے مطابق صرف بسنت کے دنوں میں ہوگی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

9 اکتوبر، ڈاک کا عالمی دن

تحریر: ضیاء الحق سرحدی (ستارہ امتیاز) پشاور پاکستان پوسٹ نے 9 اکتوبر کو یونیورسل پوسٹل یونین کی 152ویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک کا عالمی

تازہ ترین خبریں

9 اکتوبر، ڈاک کا عالمی دن

تحریر: ضیاء الحق سرحدی (ستارہ امتیاز) پشاور پاکستان پوسٹ نے 9 اکتوبر کو یونیورسل پوسٹل یونین کی 152ویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک کا عالمی