غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں اور اسرائیلی مصنوعی ذہانت کے نظام کے حوالے سے بنائی گئی دستاویزی فلم ’نازا‘ نے وینس فلم فیسٹیول میں خصوصی جیوری ایوارڈ حاصل کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دستاویزی فلم ’نازا‘ کو وینس فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری پرائز سے نوازا گیا۔
فلم کو فیسٹیول میں تقریباً 25 منٹ تک کھڑے ہوکر داد دی گئی۔ اسے اسرائیلی صحافیوں یووال ابراہم اور ریچل زور نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
فلم کے ہدایت کاروں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں اسرائیلی انٹیلی جنس افسران اور فوجیوں کی گواہی پر مبنی یہ دستاویزی فلم ناظرین کے لیے اس معاملے پر خاموش رہنا مشکل بنا دے گی۔





