جمعرات, اکتوبر ۲۲, ۲۰۲۶ – ۳:۱۸ صبح
 

شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی کمانڈر آمنے سامنے، اہم گفتگو

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
Shahzada Mohamed bin Salman

جدہ: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے جدہ میں ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔

اس سے قبل اتوار کو سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے علاقائی کشیدگی میں کمی اور سیاسی و سفارتی کوششوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر زور دیا تھا۔

نئی دہلی میں ہونے والے برکس 2026 سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے کہا کہ خلیج عرب میں سلامتی اس وقت تک یقینی نہیں بنائی جاسکتی جب تک ریاستوں کی خودمختاری اور آزادی کا احترام، ان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری اور تنازعات کا پرامن حل یقینی نہ بنایا جائے۔

سعودی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی سلامتی، اس کی علاقائی سالمیت اور قومی اثاثوں کا تحفظ ناقابلِ سمجھوتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک اپنے علاقوں، تنصیبات یا اہم مفادات کو کسی بھی جواز یا بہانے کے تحت نشانہ بنائے جانے کو قبول نہیں کریں گے۔

ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کے خلاف امریکی ناکہ بندی پر عمل درآمد کی کوششوں کے دوران امریکی افواج نے 101 تجارتی بحری جہازوں کا رخ تبدیل کیا ہے۔

سینٹکام کے مطابق ان بحری جہازوں کا رخ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تبدیل کیا گیا کہ وہ امریکی ناکہ بندی کی پابندی کریں۔ یہ تعداد 13 ستمبر تک کی ہے، تاہم امریکی کمانڈ نے ان جہازوں کی شناخت، راستوں یا منزلوں کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں