پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولرز میں تیز ترین 150 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے میچ میں انجام دیا اور وقار یونس اور شعیب اختر کا سابقہ ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔
شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 46 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسی میچ میں ٹام بینٹن کی وکٹ حاصل کرکے انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنی 150 وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔
شاہین آفریدی نے یہ سنگ میل اپنے 80ویں ون ڈے میچ میں حاصل کیا، جس کے ساتھ وہ پاکستان کی جانب سے اس فارمیٹ میں 150 وکٹیں لینے والے تیز ترین فاسٹ بولر بن گئے۔
اس سے قبل پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولرز وقار یونس اور شعیب اختر نے 91، 91 ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد 150 وکٹوں کا ہندسہ عبور کیا تھا۔ شاہین آفریدی نے ان دونوں سابق کھلاڑیوں کے مقابلے میں 11 میچز کم کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
شاہین آفریدی کی یہ کامیابی پاکستان کی فاسٹ بولنگ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس نے انہیں ملک کے نمایاں ون ڈے بولرز کی صف میں مزید نمایاں کردیا ہے۔




