پیر, اکتوبر ۱۹, ۲۰۲۶ – ۱۱:۴۳ شام
 

سونا ایک بار پھر مہنگا، 10 گرام کی قیمت بھی بڑھ گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1029 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے کے بعد 4150 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

واضح رہے کہ 3 اکتوبر کو ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں