ہفتہ, اکتوبر ۱۷, ۲۰۲۶ – ۶:۱۳ شام
 

سعودی دفاعی نظام نے 2 بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرونز مار گرائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کردیے۔

اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں کی طرف حملہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ خمیس مشیط کے اوپر ایک بیلسٹک میزائل جبکہ جازان کے اوپر ایک اور میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ چاروں ڈرونز بھی خمیس مشیط کے اوپر تباہ کیے گئے۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کیے جانے کے بعد ان کا ملبہ خمیس مشیط کے رہائشی علاقوں میں گرا، جس کے نتیجے میں کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں