پیر, اکتوبر ۱۹, ۲۰۲۶ – ۱۱:۴۴ شام
 

دبئی میں 10 روزہ سوگ، شیخ احمد بن راشد انتقال کر گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

دبئی: دبئی کے حکمراں، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم پیر کی صبح انتقال کر گئے۔

شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر دبئی میں 10 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بھائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ شیخ احمد بن راشد المکتوم پر رحم فرمائے، وہ اب اپنے رب کے پاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احمد نظروں سے اوجھل ہوگئے ہیں، لیکن دعاؤں اور دلوں سے کبھی دور نہیں ہوں گے۔ شیخ محمد بن راشد نے اپنے بھائی کے لیے جنت میں مقام اور اہلِ خانہ و عزیز و اقارب کے لیے صبر و سکون کی دعا بھی کی۔

دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بھی اپنے چچا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں