پیر, اکتوبر ۱۹, ۲۰۲۶ – ۱۰:۱۵ شام
 

بہن کینسر کی آخری اسٹیج پر، میرا نے لندن جانے کے لیے اپیل کردی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اداکارہ میرا نے اپنی بہن شائستہ عباس سے ملاقات کے لیے لندن کا ویزا جاری کرنے کی درخواست کردی۔

میرا نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں بتایا کہ ان کی بہن شائستہ عباس لندن میں موجود ہیں اور انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جبکہ بیماری آخری اسٹیج پر ہے اور ان کی حالت انتہائی سنجیدہ ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اس وقت نیویارک میں موجود ہیں اور لندن سفارتخانے سے درخواست کرنا چاہتی ہیں کہ انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ اپنی بہن سے مل سکیں۔

میرا کے مطابق ان کی والدہ اور بھائی بھی لندن میں موجود ہیں اور وہ اپنی بہن سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ میرا پر برطانیہ میں داخلے پر 10 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس حوالے سے میرا کی بہن شائستہ عباس نے بتایا کہ میرا نے ویزا درخواست فارم میں انگریزی غلط لکھی تھی، جس کے باعث برطانوی حکومت نے ان پر 10 سال کی پابندی عائد کردی تھی۔ ان کے مطابق یہ پابندی اب مکمل ہوچکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں