اتوار, اکتوبر ۱۸, ۲۰۲۶ – ۱۱:۳۷ صبح
 

آیت نور مبینہ قتل کیس، گرفتار تین ملزمان کی ضمانت منظور

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ہری پور میں 5 سالہ بچی آیت نور کے مبینہ جنسی زیادتی اور قتل کے مقدمے میں گرفتار تین افراد کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق ہری پور کی ماتحت عدالت سے ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد تینوں افراد نے پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ سے رجوع کیا تھا، جہاں عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

مقدمے میں عثمان، قاسم اور طلحہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کی تفتیش کے مطابق تینوں افراد کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ آیت نور کے اہل خانہ کی جانب سے بھی ان افراد کے بے گناہ ہونے کا مؤقف سامنے آیا تھا۔

گرفتار افراد کی جانب سے وکیل عاطف جدون ایڈووکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی۔

معلومات کے مطابق آیت نور کیس میں 11 سالہ حسن نامی ایک بچے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جس کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔

مقدمے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی قانون کے مطابق جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں