جمعرات, اکتوبر ۲۲, ۲۰۲۶ – ۶:۵۲ صبح
 

ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 11 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں ڈی آئی خان، کوئٹہ روڈ پر انسدادِ اسمگلنگ امن میلہ پولیس چیک پوسٹ کے قریب مبینہ خودکش دھماکا ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 سالہ بچے اور 2 خواتین سمیت 11 افراد شہید ہوئے، جبکہ کسٹم اور پولیس اہلکاروں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں