ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں ڈی آئی خان، کوئٹہ روڈ پر انسدادِ اسمگلنگ امن میلہ پولیس چیک پوسٹ کے قریب مبینہ خودکش دھماکا ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 سالہ بچے اور 2 خواتین سمیت 11 افراد شہید ہوئے، جبکہ کسٹم اور پولیس اہلکاروں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔





