اتوار, اکتوبر ۲۵, ۲۰۲۶ – ۱۲:۳۰ شام
 

پاکستان اور سعودی عرب نے مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق مکمل کر لی، دفتر خارجہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کے لیے اپنے اپنے مراحل مکمل کر چکے ہیں، جبکہ ترکیہ میں اس معاہدے کی توثیق کا عمل پارلیمان کے ذریعے جاری ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ترک پارلیمان میں پیش کیے گئے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کرتا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ معاہدے میں کوئی خفیہ نکات شامل نہیں اور ہر ملک اپنے طریقہ کار کے مطابق اس کی توثیق کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اپنے متعلقہ مراحل مکمل کر چکے ہیں، جبکہ ترکیہ اپنی پارلیمان سے معاہدے کی توثیق کروا رہا ہے۔ پاکستان معاہدے کے اس مسودے کو تسلیم کرتا ہے جو منظر عام پر آ چکا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے مشترکہ دفاع، دفاعی بازدارندگی اور علاقائی سلامتی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کی شقیں کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ مشترکہ دفاع کے لیے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بیرونی جارحیت کی صورت میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب باہمی مشاورت کریں گے اور مشترکہ غور و خوض کے بعد فیصلہ کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں