اتوار, اکتوبر ۱۸, ۲۰۲۶ – ۳:۱۱ شام
 

کراچی کے این آئی سی ایچ اسپتال کی نرسری میں بچوں کی موجودگی میں ویلڈنگ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) اسپتال کی نرسری میں نومولود بچوں کی موجودگی میں ویلڈنگ کیے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویلڈنگ کے دوران نرسری میں نومولود بچے بستروں پر لیٹے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نرسری میں 80 سے 120 بچے موجود ہوتے ہیں، جن میں زیادہ تر نومولود آکسیجن پر تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبۂ ایمرجنسی کی نرسری میں ہنگامی اخراج کا راستہ بنانے کے لیے مرمتی کام کرایا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں