بدھ, اکتوبر ۲۱, ۲۰۲۶ – ۱:۴۸ صبح
 

موٹروے M2 پر بڑی گاڑیوں اور کارگو وہیکلز کی آمدورفت بند

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

موٹروے M2 پر آج سے لاہور سے بڑی گاڑیوں اور کارگو وہیکلز کے اسلام آباد داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے M14 کو آج شام سے ہکلہ تا کنڈل ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا۔

اسی طرح جی ٹی روڈ N-5 کو بھی اٹک خورد کے مقام پر آج شام سے ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پشاور موٹروے M1 آج رات 11 بجے سے تاحکمِ ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

موٹروے پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک ایڈوائزری میں شہریوں کو M1 پر سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں