پوپ لیو نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ہاتھوں دنیا کی تباہی کے خدشات محض جعلی خبریں نہیں، اس لیے انہیں سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔
فرانس کے چار روزہ دورے کے بعد روم واپسی پر دورانِ پرواز گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ماہرین کی جانب سے ظاہر کیے گئے خدشات کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مصنوعی ذہانت اس حد تک ترقی نہ کر جائے جس سے انسانیت کو تباہی کا خطرہ لاحق ہو۔





