اتوار, اکتوبر ۱۸, ۲۰۲۶ – ۱:۳۹ شام
 

لکی مروت میں خونریز فائرنگ، 4 افراد جان سے گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لکی مروت کے علاقے سلیمان خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں لاشوں کے ہمراہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سلیمان خیل میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں کارروائی شروع کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں