کراچی میں سی ویو دو دریا کے قریب کار سے ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہروز علی کے مطابق لاش کے سینے پر ایک گولی لگی ہوئی ہے، جبکہ کار سے مقتول کا موبائل فون ملا ہے تاہم اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص حسن ناظم آباد کا رہائشی اور پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ تھا۔
مقتول کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ ان کے والد کو آج کلفٹن جانا تھا۔ پولیس کے مطابق گاڑی پر باہر سے گولی لگنے کا کوئی نشان نہیں ملا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین ٹیم نے موقع سے شواہد حاصل کرلیے ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔





