اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے نجی دورۂ انگلینڈ پر ہونے کے باعث جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اپنے نجی دورۂ انگلینڈ کے بعد 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم کے مشورے پر چیف جسٹس کے برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی اور بیرونِ ملک رخصت کی منظوری دی تھی۔
منظور شدہ شیڈول کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان 14 سے 21 اکتوبر اور پھر 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026ء تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے کریں گے۔




