بدھ, اکتوبر ۲۱, ۲۰۲۶ – ۱۲:۳۵ صبح
 

سندھ ہائی کورٹ میں ویڈیو اور فوٹوگرافی پر سخت پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹوگرافی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت، راہداریوں اور انتظار گاہوں سمیت صحافیوں کے لیے مختص جگہ کے علاوہ دیگر مقامات پر ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹوگرافی کی اجازت نہیں ہوگی۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

سرکلر کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے موبائل فون اور ریکارڈنگ کے آلات بھی ضبط کر لیے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں