پیر, اکتوبر ۱۹, ۲۰۲۶ – ۵:۲۳ شام
 

خام تیل کی قیمتیں پھر 100 ڈالر سے اوپر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
oli

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 5 سینٹ اضافے کے بعد ایک فیصد بڑھ کر 108 ڈالر 68 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی 95 سینٹ اضافے کے بعد ایک فیصد بڑھ کر 103 ڈالر 45 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں اہم بینچ مارک رواں ہفتے پہلی بار مئی کے وسط کے بعد 100 ڈالر فی بیرل سے زائد پر ہفتہ وار اختتام کی جانب گامزن ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں اہم بحری راستوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث خطے میں جہاز رانی کی سرگرمیاں متاثر ہونے اور تیل کی رسد میں طویل تعطل کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دونوں بینچ مارک کی قیمتوں میں جمعرات کو بھی 6 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں