یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فضائیہ نے صوبہ تعز کے مختلف علاقوں میں حوثی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر 20 فضائی حملے کیے ہیں۔
یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں تقریباً 3 گھنٹوں کے دوران کی گئیں، جن میں حوثیوں کی نقل و حرکت، کمک، اجتماعات، اہلکاروں، گاڑیوں اور فوجی سازوسامان کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان کے مطابق فضائی حملوں میں حمیر، بنی بکری، سمیع، العقروض، 60ویں اسٹریٹ، الامور، میدی بنی حسن اور الوزیعہ کے علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
یمنی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں حوثی اہلکاروں، فوجی سازوسامان اور فوجی نقل و حرکت کو نقصان پہنچا ہے۔





