ہفتہ, اکتوبر ۱۷, ۲۰۲۶ – ۹:۵۵ صبح
 

بچوں کا پسندیدہ مسٹر بین لوٹ آیا، 2027 میں اسٹیج پر دھوم مچائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

برطانوی کامیڈی کے معروف اداکار روون ایٹکنسن تقریباً 40 سال بعد اپنے مشہور کردار ’مسٹر بین‘ کے ساتھ ویسٹ اینڈ کے کامیڈی اسٹیج پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

71 سالہ روون ایٹکنسن فروری 2027 میں لندن کے ویسٹ اینڈ میں ’روون لائیو‘ کے عنوان سے نئے کامیڈی شو میں پرفارم کریں گے۔ یہ تقریباً چار دہائیوں بعد ویسٹ اینڈ کے کامیڈی اسٹیج پر ان کی واپسی ہوگی۔

شو میں مسٹر بین کے علاوہ روون ایٹکنسن کا معروف کردار ’بلیک ایڈر‘ اور ’ناٹ دی نائن او کلاک نیوز‘ کے منتخب اسکیچز بھی پیش کیے جائیں گے، جبکہ شائقین کے لیے نیا مزاحیہ مواد بھی شامل ہوگا۔

’روون لائیو‘ لندن کے جیلین لین تھیٹر میں 8 فروری سے 13 مارچ 2027 تک پیش کیا جائے گا۔

اس شو کی تیاری میں روون ایٹکنسن کے دیرینہ ساتھی رچرڈ کرٹس، بین ایلٹن اور موسیقار ہاورڈ گڈال بھی شامل ہیں۔

روون ایٹکنسن نے کہا کہ ان اسکیچز اور کرداروں کو دوبارہ اسٹیج پر پیش کرنا ان کے لیے دلچسپ تجربہ ہے، کیونکہ یہ ان کے ابتدائی کیریئر کی پہچان بنے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں