ہفتہ, اکتوبر ۱۷, ۲۰۲۶ – ۹:۲۲ صبح
 

لکی مروت: سرائے نورنگ گرڈ اسٹیشن پر مظاہرین کا قبضہ، فیڈر زبردستی آن کروا لیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مظاہرین نے سرائے نورنگ گرڈ اسٹیشن پر زبردستی بجلی کا فیڈر آن کروا لیا۔

پیسکو ذرائع کے مطابق مظاہرین پوری رات گرڈ اسٹیشن پر موجود رہے اور صبح 5 بجے وہاں سے واپس چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ فیڈر پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث 87 فیصد لاسز ہیں۔

پیسکو ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فیڈر زبردستی چلانے سے دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں