اتوار, اکتوبر ۲۵, ۲۰۲۶ – ۱۲:۴۰ شام
 

فاروق عبداللہ کا بھارت کی پالیسیوں پر سوال، کشمیریوں کو انصاف ملنے کی امید کیسے؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودگی کے باعث بھارت مقبوضہ کشمیر کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے گا۔ انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہوکر آواز بلند کریں۔

سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کشمیریوں کو نئی دہلی کی حکومت سے انصاف ملنے کی توقع ہے؟

نیشنل کانفرنس کے صدر کا کہنا تھا کہ اگر کشمیری حوصلے کے ساتھ اپنے حقوق کے لیے کھڑے نہیں ہوں گے تو ان کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے، جس کے باعث کشمیریوں کی آواز سنی جا رہی ہے۔

فاروق عبداللہ نے مزید الزام عائد کیا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے نیت درست نہیں، اس لیے کشمیریوں کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں