جمعرات, اکتوبر ۲۲, ۲۰۲۶ – ۵:۴۱ صبح
 

شوہر کے ساتھ دفتر جاتی خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی: شارع فیصل پر دفتر جانے والی خاتون پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیا۔ واقعے کے وقت خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار تھی، جبکہ حملے میں اس کا شوہر بھی معمولی طور پر جھلس گیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کا شوہر اسے دفتر چھوڑنے جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے خاتون پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون شارع فیصل پر واقع ایک دفتر میں ملازمت کرتی ہے۔ واقعے کے بعد خاتون کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی شناخت کے لیے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز حاصل کی جارہی ہیں۔

پولیس سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں